تازہ ترینعلاقائی

چونیاں:طلبہ کی کردار سازی میں اساتذہ اہم کردار ادا کرتے ہیں۔،افضل شاہین

چونیاں : (نامہ نگار) طلبہ کی کردار سازی میں اساتذہ اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ طلبہ محنت کی عادت اپنا کرترقی کی منازل طے کر سکتے ہیں۔ تعلیم کو اہمیت دے کر ہی دنیا کی اقوام نے ترقی کی ہے۔ پاکستان کو دنیا میں با وقار مقام دلانے کیلئے اساتذہ اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ استاد طلبہ کیلئے رول ماڈل کی حیثیت رکھتا ہے۔ان خیالات کا اظہار ماہر تعلیم محمد افضل شاہین، فرزند علی ، ملک زبیراحمد نے گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول چونیاں میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی بی ایڈ کی تدریسی ورکشاپ میں طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مایوسی گناہ ہے۔طلبہ کو کسی بھی صورت مایوسی کی طرف جانے نہیں دینا ۔ذہین، کمزور طلبہ ہر کلاس میں ہوتے ہیں ۔ اچھے طلبہ کو ہر استاد پڑھا سکتا ہے لیکن کمزور طلبہ پر بھی خصوصی توجہ دے کر ہم انہیں تعلیم فراہم کرنے میں اہم کر دار ادا کر سکتے ہیں۔نظریہ پاکستان کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔زیر تعلیم اساتذہ کو تدریس کے طریقے بتائے ۔ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی فروغ تعلیم میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ علم کی پیاس بجھانے کیلئے لاکھوں طلبہ اس یو نیورسٹی کا رخ کر رہے ہیں۔اس موقع پر جاویدمحمود ذکی، محمد ناصر، ارشد علی،محمد ادریس،طاہر اسلام، محمد عابد حسین نے بھی خطاب کیا۔

یہ بھی پڑھیں  پنجاب کابینہ میں وزراء کے قلمدان تبدیل،وزیراطلاعات صمصام بخاری کامحکمہ بھی تبدیل

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker