تازہ ترینکھیل

سینئر بیٹسمین یونس خان پرمنحصر ہے کہ وہ کس وقت ریٹائرمنٹ لیں،انضمام الحق

لندن(نمائندہ سپورٹس) پاکستان کے چیف سلیکٹرانضمام الحق نےکہاہےکہ ٹیم کے سینئر بیٹسمین یونس خان پرمنحصر ہے کہ وہ کس وقت ریٹائرمنٹ لیں۔انضمام الحق نے بتایا کہ یونس خان کا جتنا تجربہ ہے، اس پر انھیں خود فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ کب ریٹائرمنٹ کا اعلان کریں۔انھوں نے کہاکہ یونس کی پچھلی پرفارمنس اچھی رہی ہے ۔ اگر وہ ایک یا دو ٹیسٹ میچز میں اچھا پرفارم نہ کرسکے تو ایسی کوئی بات نہیں ہے۔یاسر شاہ سے متعلق انضمام نے کہاہےکہ اگر یاسر شاہ ون ڈے کھیلنا چاہتا ہے تو بلکل صحیح ہے۔انھوں نے کہا کہ اگر ٹی ٹوینٹی میں بھی یاسر کھیلنا چاہتا ہے اور سلیکشن کمیٹی کی بھی یہ رائے ہو تو ٹھیک ہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!