
کراچی(پاک نیوز)سندھ میں رینجرز کے مزید ایک سال قیام کی توسیع کی سمری پروزیراعلی سندھ مرادعلی شاہ نےدستخط کردئے ہیں۔ وزیراعلی سندھ کی منظوری کےبعد رینجرزکےدستےمزید ایک سال سندھ میں رہیں گے۔اس کے علاوہ کراچی میں 90 دن کے لیے رینجرز کو خصوصی اختیارات دئیے گئے ہیں۔ دو ماہ کے اندر سندھ اسمبلی کا اجلاس طلب کرکے رینجرز کے اختیارات کو باضابطہ منظوری دینا ضروری ہے۔دونوں سمریوں پر وزیراعلی نے دستخط کئے۔رینجرز کے اختیارات میں اغوا برائے تاوان ،دہشت گردی کا خاتمہ بھی اہداف میں شامل ہے