پاکستانتازہ ترین

سندھ کابینہ کے 9 وزراء نے حلف اٹھا لیا

کراچی(نمائندہ خصوصی)وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی نو رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا۔ گورنر ہاؤس کراچی میں حلف برداری تقریب کئی نئے چہرے شامل۔ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے کابینہ سے حلف لیا۔ وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔حلف اٹھانے والوں میں مخدوم جمیل الزماں، نثار کھوڑو، سہیل انور سیال ، جام خان شورو، مکیش چاولہ، شامل ہیں۔ شمیم ممتاز، جام مہتاب ڈھر، سکندر میندھرو اور سردار علی شاہ نے بھی وزیر کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔ نثار کھوڑو کو خوراک اور پارلیمانی امور، مخدوم جمیل الزمان کو ریلیف و ریونیو، جام مہتاب ڈہر کو تعلیم، سہیل انور سیال کو زراعت کا وزیر بنا دیا گیا۔ سکندر میندھرو صحت، سردار شاہ ، ثقافت ، شمیم ممتاز ، سوشل ویلفیئر ، جام خان شورو بلدیات ، مکیش کمار ٹیکسیشن کے وزیر ہوں گے۔مشیروں اور چار معاونین خصوصی میں سعید غنی ، مرتضیٰ وہاب ، مولا بخش چانڈیو، اصغر جونیجو، کھٹّو مل ، ارم خالد، ڈاکٹر سکندر شورو اور سید غلام شاہ شامل ہیں۔ حلف برداری کے بعد نئی کابینہ نے گورنر سندھ سے ملاقات کی۔

یہ بھی پڑھیں  ہم سب کو ایدھی بننا ہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker