تازہ ترینعلاقائی

دیپالپور:اے سی دیپالپور کی کاروائی،پندرہ ہزار مضر صحت دودھ دریائے ستلج میں بہادیا

b5ed1f47-e942-4d29-a828-c0a4f32e9e70دیپالپور(نمائندہ خصوصی)اے سی دیپالپور کی کاروائی،پندرہ ہزار مضر صحت دودھ دریائے ستلج میں بہادیا گیا تین ملزمان گرفتار مقدمات درج تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر دیپالپور امتیاز احمد خان کھچی نے دیپالپور کے نواحی علاقے منڈی احمد آباد کے مختلف دیہاتوں میں دودھ کے کولیکشن سنٹرز اورچلرزپر اچانک ریڈ کیا اور تقریباََ پانچ ہزار لیٹر مضر صحت دودھ پکڑ کے اس کو موقع پر تلف کردیا گیابعد ازاں خفیہ اطلاع پر ناکہ لگاتے ہوئے کیمیکلز اور مضرِ صحٹ خشک پاؤڈر سے تیار کردہ دس ہزار لیٹر دودھ سے بھری گاڑی پکڑ لی جس کو چیکنگ ٹیم نے انسانی جان کیلئے انتہائی نقصان دہ قراردیا یہ تمام دودھ دریائے ستلج میں بہادیا گیا تمام ملزمان کے خلاف اینٹی آڈلٹریشن ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلئے گئے ہیں ۔اس موقع پر اتحاد پریس کلب سے گفتگو کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر امتیاز احمدخاں کھچی نے کہا کہ دودھ میں زہر یلے کیمیکلز ملا دودھ عوام کو پلانے والے عوام کے دشمن ہیں جن کو کسی صورت معاف نہیں کیا جاسکتاایسے مکروہ عناصر کے خلاف بلالحاظ اور بلا امتیاز کاروائیاں جاری رہیں گی۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑ:دیپالپورتحصیل بھرمیں غیررجسٹرڑ جعلی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کی بھرمار

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker