پاکستانتازہ ترین

طاہر القادری سے مذاکرات کیلئے 4 رکنی ٹیم تشکیل

tahirاسلام آباد(بیوروچیف) حکمران اتحاد میں شامل چاروں جماعتوں کے رہنما چوہدری شجاعت حسین کی قیادت میں ڈاکٹر طاہر القادری سے مذاکرات کریں گے۔ حکمران اتحاد کے اجلاس میں لانگ مارچ دھرنے کے شرکاء کے خلاف طاقت کا استعمال نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔چوہدری شجاعت حسین، خورشید شاہ، افراسیاب خٹک، فاروق ستار پر مشتمل حکومتی ٹیم ڈاکٹر طاہر القادری سے مذاکرات کرے گی اور طاہر القادری کی صدر مملکت آصف علی زرداری سے ٹیلی فون پر بات چیت کرائے گی۔ مذاکرات کا فیصلہ وزیر اعظم راجا پرویز اشرف کی صدارت میں حکمراں اتحاد کے اجلاس میں کیا گیا۔اجلاس میں دھرنے کے شرکاء پر طاقت کا استعمال نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں اے این پی رہنما اسفند یار ولی، ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین، مشاہد حسین سید، ایم کیو ایم کے ڈاکٹر فاروق ستار، بابر غوری، پیپلزپارٹی کے خورشید شاہ، مخدوم امین فہیم، قمر زمان کائرہ، منیر اورکزئی، اسرار اللہ زہری سمیت دیگر رہنما شریک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ شہرکی ڈائری

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker