پاکستانتازہ ترین

سابق صدر پرویز مشرف کے ڈی ایچ اے کراچی میں 3 بنگلے ضبط

کراچی(نمائندہ خصوصی) ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی کراچی نے عدالتی حکم پر سابق صدر پرویز مشرف کے 3 بنگلے ضبط کرلئے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق صدر پرویز مشرف کی جائیداد ضبط کرنے سے متعلق ڈی ایچ اے انتظامیہ نے کراچی کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں جواب داخل کرادیا۔ ڈی ایچ اے کے جواب میں کہا گیا ہے کہ ڈی ایچ اے فیز8 بیچ اسٹریٹ پلاٹ نمبر301 ون اور ڈیفنس فیز8 خیابان فیصل میں 2 ہزارگزکا بنگلہ نمبر172 بھی پرویز مشرف کی ملکیت ہے جسے عدالتی حکم پر ضبط کرلیا گیا ہے۔واضح رہے کہ سنگین غداری کیس کی سماعت کے دوران خصوصی عدالت نے سابق صدر کی جائیداد ضبط اور بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کے احکامات جاری کئے تھے جس کے بعد سیشن عدالت نے بھی ان کی جائیداد ضبط کرنے کے احکامات جاری کئے۔

یہ بھی پڑھیں  حقیقی ادیب

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker