تازہ ترینعلاقائی

ٹیکسلا:واہ کینٹ جی ٹی روڈ پر غلاظت اور کوڑا کرکٹ کے ڈھیر

ٹیکسلا( ڈاکٹر سید صابر علی سے)واہ کینٹ جی ٹی روڈ پر غلاظت اور کوڑا کرکٹ کے ڈھیر کنٹونمنٹ بورڈ واہ کینٹ کے اہلکارخواب خرگوش کے مزے لوٹنے میں مصروف، کوڑے کرکٹ کے ڈھیر متعدد بیماریوں کا موجب بننے لگے،تفصیلات کے مطابق نیوسٹی جی ٹی روڈ بالمقابل شیل پمپ ڈسٹ بن کے قریب کوڑا کرکٹ کے ڈھیروں نے انسانی زندگی اجیرن بنا دی ، کوڑے کرکٹ سے پھلنے والی بدبو نے فضا کو آلودہ کردیا، شہریوں کے مطابق کنٹونمنٹ بورڈ صفائی کی مد میں ٹیسک تو کاٹ لیتی ہے مگر صفائی کا ناقص نظام اسکی ناقص کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے کئی کئی روز کوڑے جوں کا توں پڑا رہتا ہے جبکہ کنٹونمنٹ بورڈ کا صفائی کا عملہ افسروں کے نجی کاموں یا اپنی ذاتی کاموں میں مصورف نظر آتے ہیں، ٹسٹ بن کے ساتھ دور دور تک کوڑا پھیلا ہوا ہے جہاں سے اٹھنے والی بدبو پورے علاقہ کی فضا کو آلودہ کر رہی ہے جبکہ شکایات کے باوجود کوئی کان تک نہیں دھرتا،شہریوں کے مطابق اگر حالات جون کے توں رہے تو تعفن پھیلنے کا خدشہ ہے ،کوڑا کرکٹ علاقہ میں مہلک بیماریوں کا موجب بن رہا ہے،کنٹونمنٹ بورڈ کے ذمہ داران خواب خرگوش کے مزے لوٹ رہے ہیں جبکہ مکینوں کی زندگی اجیرن بنی ہوئی ہے،

یہ بھی پڑھیں  ترکی میں آج پہلی باربراہ راست صدارتی انتخابات ہو رہے ہیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker