تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:ٹریفک کے مختلف حادثات میں دو افرادجاں بحق اوردو شدید زخمی

okaraاوکاڑہ ( محمد مظہر رشید) ٹریفک کے تین مختلف حادثات میں دو افرادجاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہوگئے تفصیلات کےمطابق فیصل آباد روڈ پر ایک نامعلوم شخص ٹرالی سے گر کر جاں بحق ہوگیاجبکہ ایک مزدور توڑی والی ٹرالی کے نیچے آکر جاں بحق ہوگیا علاوہ ازیں ضیاءالدین کالونی کے رہائشی محمد اشرف کا نوجوان بیٹا علی شان اپنے ملازم غلام فرید کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار ہو کر جارہے تھے کہ راستے میں قصبہ بیل سنگھ کے قریب سامنے سے آنے والی تیز رفتار کار نمبر ایل این 888 نے بے قابو ہو کر ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں علی شان اور غلام فرید شدید زخمی ہوگئے جنہیں مقامی ہسپتال میں داخل کر وا دیا گیا ہے، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker