پاکستانتازہ ترین

حجاج کو 200 ریال تک رقم، چٹائی و جائے نماز فراہم کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (بیوروچیف)وزارت مذہبی امور نے سرکاری اسکیم کے تحت حج 2016ء کے تحت درخواست گزاروں کو 150 سے 200 ریال کے برابر رقم واپس کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ انہیں چٹائی اور جائے نماز بھی فراہم کی جائے گی۔وزارت مذہبی امور کے ذرائع کے مطابق وزارت مذہبی امور نے حج پیکیج کے تحت درخواست گزاروں سے جو رقم وصول کی تھی، مختلف مدوں میں ہونے والی بچت کو مدنظر رکھتے ہوئے وزارت نے رقوم کی واپسی کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔وزارت مذہبی امور نے عازمین کو سعودی عرب پہنچنے پر کمبل، چٹائی اور جائے نماز فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، عازمین حج سے کہا گیا ہے کہ وہ یہ اشیاء ساتھ لیکر نہ جائیں، سعودی عرب پہنچنے پر ہوائی اڈے پر ہی انہیں تمام اشیاء فراہم کردی جائیں گی۔وزارت مذہبی امور کے میڈیا سیل نے مناسک حج کی خوش اسلوبی سے ادائیگی اور عازمین کی رہنمائی کیلئے مفت موبائل ایپلی کیشن ڈاﺅن لوڈ کرنے کی بھی استدعا کی ہے جس سے تمام مفید معلومات حاصل کی جاسکیں گی

یہ بھی پڑھیں  بھائی پھیرو:بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ،ووٹرز کا ن لیگ کو ووٹ نہ دینے کا فیصلہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker