تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:ملازمین کے زیر التوا پنشن کیس جلد از جلد مکمل کیے جائیں، ڈی سی او

downloadاوکاڑہ( محمد مظہر رشید)ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفسیر احسان بھٹہ نے تمام سرکاری محکموں کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ ملازمین کے زیر التوا پنشن کیس جلد از جلد مکمل کیے جائیں اور پنشن پیپرز اکاﺅنٹس آفس میں جع کرائے جائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنشن کیسوں کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں ڈی اوسی کنزیٰ مرتضیٰ،ای ڈی او ہیلتھ،ای ڈی او ایجوکیشن ،ای ڈی او زاعت ،ڈسٹرکٹ اکاﺅنٹس آفسیر اور تینوں تحصیلوں کے اے سی صاحبان نے شرکت کی ڈی سی او نے مختلف محکموں کے ریٹائرمنٹ کیسوں کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ ریٹائرڈ ملازمین کو بروقت پنشن کی ادائیگی متعلقہ افسران کی ذمہ داری ہے جس کی ادائیگی میں تاخیر نہیں ہونی چاہیے انہوں نے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ زیر التوا کیسوں کو نمٹانے کے لیے پنشن پیپرز منظوری کے لیے ڈسٹرکٹ اکاﺅنٹس آفس بھجوائے جائیں بعد ازاں ڈی سی او نے ریٹائرڈ ہونے والے سرکاری ملازمین میں پنشن پیپرز اور پھولوں کے گلدستے تقسیم کیے اجلاس میں 80سے زائد ملازمین کے پنشن کیسوں کا جائزہ لیا گیا٭

یہ بھی پڑھیں  وفاقی کابینہ میں ردو بدل کا نوٹیفکیشن جاری

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker