تازہ ترینعلاقائی

ساہیوال:جھال روڈپر مبینہ پولیس مقابلے میں5ڈاکو ہلاک، 2پولیس اہلکار زخمی،4ڈاکو فرار

ساہیوال(بیورورپورٹ متین صمدانی سے)ساہیوال،جھال روڈپر مبینہ پولیس مقابلے میں5ڈاکو ہلاک‘ 2پولیس اہلکار زخمی‘4ڈاکو فرار تفصیلات کے مطابق ساہیوال جھال روڈ پر نہر ایل بی ڈی سی کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں 5ڈاکو مارے گئے۔ مقابلے میں 2پولیس اہلکار بھی زخمی ہو ئے ہیں جبکہ 4ڈاکو فرارہونے ہو گئے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد عاطف اکرام نے بتایا ہے کہ بذریعہ وائرلیس اطلاع ملی کہ تھانہ سول لائن کے قریب 9کار سوار ملزمان ایک گھر میں ڈکیتی کی واردات کرکے جھال روڈ کی طرف فرارہو ئے ہیں اور بھٹہ پٹرول پمپ کے قریب دونوں مشکوک کاروں کو ناکہ پر روکنے کی کوشش کی گئی لیکن ملزمان نے پولیس پارٹی پر سیدھی فائرنگ کی اور ایک گاڑی نہر ایل بی ڈی سی کے ساتھ کچے راستے اوردوسری گاڑی ویو ہوٹل کی جانب فرارہو گئی فتح شیر پولیس نے کار نمبری923/LZH کا تعاقب کیا تو 5ملزمان فصلو ں میں چھپ کر فائرنگ کرنے لگے پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی فائرنگ رکنے پر 3نامعلوم ملزمان کی نعشیں ملیں۔ انہوں نے بتایا کہ ویو ہوٹل کی طر ف فرارہونے والی کا رنمبری9918/PL کا غلہ منڈی پولیس نے تعاقب کیا جو درخت سے ٹکرا گئی اور گاڑی میں موجود چاروں نامعلوم ملزمان پولیس پر فائرنگ کرتے ہو ئے ذخیرہ کی جانب فرارہو گئے پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی اور فائرنگ رکنے پر دو ملزما ن کی نعشیں ملیں ملزمان سے ناجائز اسلحہ اوردوکاریں برآمد ہوئیں۔ انہوں نے بتایا کہ نامعلوم ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو ئے ہیں جبکہ ملزمان کی فائرنگ سے دو اہلکار ذیشان اسلم اور محمد خالد زخمی ہو ئے ہیں جنہیں سول ہسپتال منتقل کیاہے۔پولیس نے مقدمات درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے اور انکی شناخت کیلئے دیگر اضلاع کی پولیس سے رابطہ کیاجارہاہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button