تازہ ترینکھیل

لیجنڈ کرکٹر جاوید میانداد آج 56برس کے ہوگئے

javid miandadکراچی (نمائندہ سپورٹس)پاکستان کو انٹرنیشنل ون ڈے میں پہلا ٹائٹل دلانے والے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ و ٹیسٹ کرکٹر جاوید میانداد آج چھپن برس کے ہوگئے۔  جاوید میانداد کا شارجہ کا یاد گار چھکا اور پاکستان کا کرکٹ میں پہلے ٹائٹل کے حصول میں کامیابی یہ ممکن ہوا شہرہ آفاق قو می کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین جاوید میانداد کی بدولت جو آج اپنی چھپن ویں بہاریں دیکھ چکے ہیں۔   بارہ جون انیس سو ستاون کو کراچی میں پیدا ہونے والے جاوید میانداد نے اپنے کیرئیر کا آغاز انیس سو چھیتر میں نیوزی لینڈ کے خلاف لاہورٹیسٹ سے کیا۔ شارجہ کپ کے ہیرو جاوید میانداد نے انیس سو بانوے کے ورلڈ کپ میں  ٹیم کو بحران سے نکالنے اور ورلڈ کپ وطن لانے میں اہم کردار ادا کیا۔  جاوید میانداد نے اپنے کیرئیر میں ایک سو چوبیس ٹیسٹ میں آٹھ ہزار آٹھ سو بیتس رنز بنائے، جب کہ دوسو تینتیس ایک روزہ میچز میں سات ہزار تین سو اکیاسی رنز اسکور کئے جس میں آٹھ سنچریز بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker