پاکستانتازہ ترین

وزیراعظم نواز شریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ملاقات

اسلام آباد(بیوروچیف)وزیراعظم نواز شریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں قومی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعظم نوازشریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے درمیان وزیر اعظم ہاﺅس اسلام آباد میں ہونے والی اہم ملاقات میں قومی سلامتی کے امور اور خطے کی سیکیورٹی سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا ۔ واضح رہے کہ آرمی چیف نے دورہ چین سے وطن واپس پہنچتے ہی وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کی ہے۔ملاقات میں دورہ چین کے دوران قومی سلامی امور پرہونیوالی پیش رفت پر بھی بات چیت ہوئی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button