تازہ ترینعلاقائی

بلدیہ بھائی پھیرو کاعملہ دیہاڑیاں لگانے تک محدود،شہر بھر میں ناجائز تجاوزات قائم

bhai pheruبھائی پھیرو(نامہ نگار)بلدیہ بھائی پھیرو کا عملہ دیہاڑیاں لگانے تک محدود،شہر بھر میں ناجائز تجاوزات قائم،مین بازار سکڑ گئے سڑکیں تنگ ہو گئیں، جگا گیر شہر بھر میں دندنانے لگے،،شہری حلقوں کا وزیر اعلیٰ پنجاب سے فوری طور پر نوٹس لینے کا مطالبہ۔
تفصیلات کے مطابق۔بھائی پھیرو شہر بھر میں عرصہ دراز سے ناجائز تجاوزات قائم ہیں جن کے متعلق متعدد مرتبہ شہریوںنے اعلیٰ حکام کو تحریری طور پردرخواستیں اور میڈیا نے اس معاملے کو اخبارات میں واضح طور پر ہائی الرٹ بھی کیا مگر نہ تو کبھی تحصیل انتظامیہ نے اس طرف دھیان دیا اور نہ ہی ضلعی انتظامیہ نے جبکہ بلدیہ بھائی پھیرو کا عملہ ان تجاوزات کو ہٹانے میں بری طرح ناکام ہوچکا ہے جس کی وجہ یہ بتائی جارہی ہے کہ بلدیہ بھائی پھیرو کا عملہ ان ناجائز تجاوزات قائم کرنے والوں سے ماہانہ وصول کرتا ہے جس کی وجہ سے آج تک یہ ناجائز تجاوزات قائم و دائم ہیں اور کوئی بھی ان پر ہاتھ نہیں ڈال رہا یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے مین ملتان روڈ پر واقع رورل ہیلتھ سینٹر کا مین گیٹ سبزی فروشوں اور ریڑھی بانوں نے بندکررکھا ہے جس کی وجہ سے ایمر جنسی مریضوں کو لیجانے والی ایمبولینس کا گزرنا مشکل ہی نہیں بلکہ ناممکن ہوجاتا ہے اور بعض اوقات تو راستہ نہ ملنے پر ایمبولینس میں پڑا مریض ہسپتال پہنچنے سے پہلے ہی جہان فانی سے کوچ کر جاتا ہے اور یہی صورتحال مین بازار کی ہے جہاں پر دوکانداروں نے دوکانوں کے آگے تھڑے و پھٹے لگواکر جگا وصول کرتے ہوئے بازار بند کر رکھا ہے جسکی وجہ سے سوادا سلف خریدنے والے مرد و خواتین حضرات کو انتہائی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور اکثر اوقات تو منچلے خواتین سے چھیڑ چھاڑ بھی کرتے دکھائی دیتے ہیں جن کی وجہ سے بیشمار مرتبہ لڑائی جھگڑے اور قتل و غارت بھی ہوچکی ہے شہری حلقوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلدیہ بھائی پھیرو و تحصیل انتظامیہ کے خلاف فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے انہیں نوکریوں سے برخاست کیا جائے اور شہر بھر میں ناجائز تجاوزات قائم کرنے والوں کا قلع قمع کیا جائے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker