تازہ ترینکھیل

دوسرے دن کا کھیل، پاکستانی ٹیم نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 257 رنز بنا لئے

برمنگھم(نمائندہ سپورٹس) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستانی ٹیم کو اننگز کے آغاز پر ہی نقصان اٹھانا پڑا۔ محمد حفیظ بغیر کوئی رن بنائے جیمز اینڈرسن کا شکار بنے۔ اس کے بعد اظہر علی اور سمیع اسلم نے ذمہ داری سے بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کے سکور کو آگے بڑھایا۔ دونوں کھلاڑیوں نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نصف سینچریاں مکمل کیں۔ پاکستان کی دوسری وکٹ 181 رنز پر گری جب سمیع اسلم رن آؤٹ ہو گئے۔ سمیع اسلم 82 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر پویلین لوٹے۔ اس کے بعد اظہر علی نے محتاط رویہ اختیار کرتے ہوئے اپنی سینچری مکمل کی۔ انہوں نے 10 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے اپنے 100 رنز مکمل کئے۔ بعد ازاں انہوں نے یونس خان کے ساتھ مل کر ٹیم کے سکور کو 250 رنز تک پہنچایا۔ تاہم دوسرے دن کے کھیل کی آخری بال پر اظہر علی کیچ آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔ اظہر علی نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے 139 رنز بنائے۔ دوسرے دن کے کھیل کے اختتام پر پاکستانی ٹیم نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 257 رنز بنا لئے ہیں۔ اس وقت یونس خان 21 رنز کے ساتھ وکٹ کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔ اس سے قبل گزشتہ روز انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 297 رنز بنائے تھے۔ سہیل خان کامیاب باؤلر رہے جنہوں نے 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ راحت علی اور محمد عامر نے دو، دو اور یاسر شاہ نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا –

یہ بھی پڑھیں  لائن آف کنٹرول پرایک بارپھر بھارتی فوج کی دہشت گردی ، 3 شہری زخمی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker