تازہ ترینعلاقائی

یپالپور:کسان اتحاد کو استعمال کرنیوالے مفاد پرست ناکام ہوں گے،راؤفہیم ممتاز

دیپالپور(نمائندہ خصوصی)حکومت کسانوں کیلئے ہنگامی اقدامات کررہی ہے،کسان اتحاد کو استعمال کرنیوالے مفاد پرست ناکام ہوں گے،راؤفہیم ممتاز تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز چیئرمین منچریاں کونسل راؤعاطف کی رہائشگاہ پر کسانوں کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے معروف سیاسی رہنما راؤ فہیم ممتاز،کسان رہنما عبدالطیف سکھیرا اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ موجودہ حکومت نے کسانوں کیلئے پرکشش مراعاتی پیکج کا اعلان کیا ہے جس پر عملدرآمد بھی جاری ہے اور کسانوں کو سستی بجلی اور کھاد سمیت متعدد سہولیات فراہم کی جارہی ہیں مگر بعض لوگ اپنے ذاتی مفادات کیلئے کسانوں میں غلط فہمیاں پیدا کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ کسان رہنما ایک غیر سیاسی پلیٹ فارم ہے اور اس کو غیر سیاسی ہی رہنا چاہئے اسی میں ہی کسان اور زراعت کی بھلائی ہے مگر کچھ لوگ گمراہ ہوکر عوام کے مسترد شدہ لوگوں کے اشاروں پر سڑکوں پر آکر تماشا لگارہے ہیں مگر کسان ان کے گمراہ کن پروپیگنڈے میں نہیں آئیں گے

یہ بھی پڑھیں  او کے جنرل باجوہ بیسٹ آف لک، سابق آرمی چیف کے الوداعی کلمات

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker