تازہ ترینعلاقائی

بدین:زیریں سندھ میں ریکارڈ گرمی جاری ،لوگ نہروں میں نہانےپر مجبور

Lahore-Canal_11بدین (منصور خاصخیلی) بدین ضلع سمیت زیریں سندھ میں ریکارڈ گرمی جاری گرمی کے ستائے ہوئے لوگوں نے شدید گرمی سے بچنے کے لئے نہروں میں نہاتے ہوئے اپنا دن گذارتے رہے جبکہ گرمی کی شدت کو کم کرنے کے لئے ٹھنڈی مشروبات جس میں تھادل گنے کا جوس کے علاوہ دیگر ٹھنڈی مشروبات استعمال کرنے میں مصروف رہے جبکہ ٹھنڈی مشروبات فروخت کرنے والوں نے مشروبات کی قیمتوں میں بھی اضافہ کردیا جس کے باعث لوگ بڑھتی ہوئی مہنگائی سے تنگ آگئی ہیں تو دوسری طرف شدید ترین گرمی میں رہی سہی کسر واپڈا نے پوری کردی شہروں میں 16سے18اور دیہاتوں میں 18سے20گھنٹوں کی اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے جس کے سبب لوگ راتوں کو جاگ کر گذارنے پر مجبور ہیں جس کی وجہ شہر بھر کے کئی علاقوں میں گذشتہ کئی دنوں سے پینے کے پانی کی شدید ترین قلت ہے لوگ دور دراز علاقوں سے پانی بھرنے پر مجبور ہیں اور بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے بجلی پر چلنے والا کاروبار مکمل طور ختم ہو کر رہ گیا ہے کئی افراد جو روزانہ اجرت پر کام کرکے اپنے بال بچوں کے لئے دووقت کی روٹی کما رہے تھے وہ کئی ماہ سے بی روزگار ہوکر فاقہ کشی کی زندگی گذارنے پر مجبور ہو گئےہیں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker