تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:زمین پر قبضہ کرنے کے تنازع پر رانا گروپ اور مرزا گروپ کے درمیان فائرنگ،چھ افراد زخمی

بھائی پھیرو(نامہ نگار)بھائی پھیرو ۔ زمین پر قبضہ کرنے کے تنازع پر رانا گروپ اور مرزا گروپ کے درمیان فائرنگ کا زبردست مقابلہ چھ افراد زخمی ۔علاقہ میدان جنگ بنا رہا ۔ لوگوں میں خوف و ہراس ۔ چند گولیاں مسجد کے مینار پر بھی لگیں ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ بھائی پھیرو صدر کے گاؤں میگہ موڑ میں’’ مرزا گروپ‘‘کے مرزا مبارک بیگ اور’’رانا گروپ ‘‘کے رانا اظہر کے درمیان زمین کا تنازعہ تھا ۔گذشتہ روز ستر مسلح افراد نے میگہ موڑ آ کر زمین پر قبضہ کرنے کی خاطر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس سے پورے گاؤں میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔لوگوں نے اپنے گھروں میں چھپ کر جانیں بچائیں ،آگے سے مرزا گروپ نے بھی اپنی زمین بچانے کے لئے فائرنگ کی جس سے علاقہ کافی دیر میدان جنگ بنا رہا معلوم ہوا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں چھ افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں علاج معالجہ کے لئے ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے اطلاع ملنے پر مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور دونوں پارٹیوں کے افراد کو لڑائی سے روک دیا ۔فائرنگ کے تبادلے میں چند فائر گاؤں کی جامعہ مسجد کے مینار کو بھی لگے جس سے گاؤں کے لوگوں میں زبردست اشتعال پایا جاتا ہے ۔عوامی سماجی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ علاقے میں قبضہ گروپوں کی اشتعال انگیزی کا نوٹس لے کر اس واقعے کی غیر جانب دارانہ تحقیقات کی جائے اور اہل علاقہ کو قبضہ گروپوں سے نجات دلائی جائے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button