پاکستانتازہ ترین

نیب نواز شریف اوراسحاق ڈار کو بچانے کی کوشش کر رہا ہے ،عمران خان

پشاور (نمائندہ خصوصی) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ کرپشن نے ملک کے تمام اداروں کو تباہ کر دیا ہے ، نیب نواز شریف اور اسحاق ڈار کو بچانے کی کوشش کر رہا ہے ، پشاور میں تحریک احتساب کے آغاز کے موقع پر عمران خان نے کہا کہ ملک کا بچہ بچہ کرپشن کا خاتمہ چاہتا ہے کیونکہ کرپشن سے سب سے زیادہ عام آدمی کو نقصان ہوتا ہے ، انہوں نے کہا کہ نیب کو چاہیئے کہ وہ وزیر اعظم اور اسحاق ڈار کی کرپشن کو چھپانے کی بجائے ان کا احتساب کرے اور ان سے پوچھے کہ ان کے پاس اربوں کے اثاثے کہاں سے آئے ۔ اس موقع پر ریلی میں کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی جنہوں نے پارٹی پرچم اٹھا رکھے تھے –

یہ بھی پڑھیں  یوسف رضا گیلانی کی 8 مقدمات میں 7 روزہ حفاظتی ضمانت منظور

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker