پاکستانتازہ ترین

کل بھوشن یادیو کی گرفتاری کے بعد بم دھماکوں میں اضافہ ہوا : وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ (نمائندہ خصوصی) وزیراعلیٰ بلوچستان ثناءاللہ زہری نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے آگے نہ پہلے کبھی جھکے ہیں نہ آگے کبھی جھکیں گے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمارے حوصلے بلند ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ دھماکے کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ دہشت گردوں کا کوئی دین مذہب نہیں ہے۔ جنگ کے دنوں میں بھی اسپتالوں کو نشانہ نہیں بنایا جاتا ہے۔دہشت گرد بزدل ہیں جو کبھی سامنے سے وار نہیں کرتے۔ انہوں نے کہا ہم نے یکم اگست سے آزادی کی تیاریاں شروع کر رکھی ہیں۔ دہشت گردوں نے منصوبہ بندی کے تحت پہلے صدر بار اور پھر اسپتال میں وکلاءکو نشانہ بنایا۔ دہشت گرد یہ نہ سمجھیں کہ وہ نہتے لوگوں کو مار کے بچ جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ کل بھوشن یادیو کی گرفتاری کے بعد بم دھماکوں میں اضافہ ہوا۔ ہم آج بھی دہشت گردوں کو للکار رہے ہیں۔ اپنی عوام کو پہلے بھی تحفظ دیا ہے آئندہ بھی دیتے رہیں گے۔ ثنا اللہ زہری نے مزید کہا کہ وہ بلوچستان میں دہشت گرد اپنی آخری سا نسیں لے رہے ہیں

یہ بھی پڑھیں  سیکریٹری پنجاب اسمبلی آفتاب جوئیہ دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker