تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو ۔کو ئٹہ میں بم دھماکہ پر انتہا ئی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں،حاجی رمضان

بھائی پھیرو(نامہ نگار)بھائی پھیرو ۔کو ئٹہ میں بم دھماکہ پر انتہا ئی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔علاقے بھر سے ہزاروں کسان آ ج انسانی دہشت گردوں اور معاشی دہشت گردوں کے خلاف پنجاب اسمبلی کے باہر دہشت گردوں کا ماتم کریں گے ۔ ان خیالا ت کا اظہار کسان بورڈ پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات حاجی محمد رمضان نے کسانوں کے ایک بہت بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ ن کو ئٹہ بم دھماکے میں شہید اور زخمی ہو نے والے وکلا ء اور صحافیوں کے ورثاء سے اظہار افسوس کرتے ہیں ۔ ہم پا ک فوج کی کار کر دگی کو سراہتے ہو ئے کہا کہ یہ پا ک فوج ہی ہے جو پا ک چین اقتصادی راہ داری بنوا رہی ہے ۔ اور ساتھ ساتھ پا کستان کے بارڈروں پر بھی کڑی نظر رکھے ہو ئے ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایک طرف ملک دشمن دہشتگرد بم دھماکے کر کے قیمتی انسانی جانوں کانقصان کر رہے ہیں اور دوسری طرف حکمرانی کرنے والے چند خاندان ملکی وسائل اور کسانوں کو لوٹ کر معاشی دہشت گردی کر رہے ہیں،انسانی جانوں کے دہشت گرد اور معاشی دہشت گردوں کے خلاف پوری قوم کو متحد ہو جانا چاہیے اور لٹیروں اور قاتلوں کا احتساب کرنے تک اپنی جدو جہد جاری رکھنی چاہیے انہوں نے کہا کہ آج دس اگست کو ضلع قصورکے ہزاروں کسان ضلع قصور کے صدر رائے محمد افضل کھرل کی قیادت میں پنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاجی دھرنا دیں گے اور انسانی اور معاشی دہشت گردوں کے خلاف احتجاجی ماتم کریں گے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker