تازہ ترینعلاقائی

سانحہ کوئٹہ مودی مائنڈسیٹ کاشاخسانہ ہے ۔محمدناصراقبال خان

لاہور (پریس ریلیز )ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی صدرمحمدناصراقبال خان ،سیکرٹری جنرل محمدرضاایڈووکیٹ ،سینئر نائب صدورمحمدفاروق چوہان، ندیم اشرف،آصف چٹھہ،سلمان پرویز،تنویرخان،میاں زاہدلطیف،صدرمدینہ منورہ سرفرازخان نیازی،صدر کراچی یونس میمن، صدرپنجاب محمد یونس ملک ،صدرچنیوٹ راناشہزادٹیپو ،صدر فیصل آبادندیم مصطفی ،صدر قصور میاں اویس علی نے کہا ہے کہ سانحہ کوئٹہ مودی مائنڈسیٹ کاشاخسانہ ہے۔ہندوحکمران رنگ سے سال میں ایک بارمگرمسلمانوں کے خون سے روز ہولی کھیلتے ہیں ،وہ مسلمان جموں کشمیرمیں ہوں یاکوئٹہ میں ان درندوں کوکوئی فرق نہیں پڑتا۔اگرجغرافیائی یانظریاتی طورپرکشمیر بھارت کااٹوٹ انگ ہوتاتووہ غیورکشمیریوں کے انگ انگ اوران کی آنکھوں پروارنہ کرتا ۔کوئٹہ میں کالے کوٹ میں ملبوس روشن چہروں والے شہیدوں نے مادروطن کواپنے لہوسے سیراب کردیااورتاریخ میں اپنانام ومقام امرکرلیا۔پاکستان کے لوگ شوق شہادت سے سرشار ہیں ،انہیں دشمن کی بزدلی مرعوب نہیں کرسکتی ۔مودی نے وزارت عظمیٰ کانہیں پاکستان میں عدم استحکام پیداکرنے کاحلف اٹھایا تھا ۔ بھارت کے بھگت غدارہیں ،وہ اس ازلی دشمن کی مذمت نہیں کرسکتے ۔جس دن سے سی پیک پرکام شروع ہوا ہے اس روزسے بھارت اوراس کے آقاؤں کونیند نہیں آتی ۔وہ ایک اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔محمدناصراقبال خان نے مزید کہا کہ پاکستان اپنے قومی مفادات کی یقینی حفاظت کیلئے بھوشن یادیو کے انکشافات سمیت دوسرے ٹھوس شواہد کے ہمراہ عالمی عدالت انصاف کادروازہ کھٹکھٹائے ۔انہوں نے کہا کہ بھارت کی بدترین مداخلت اورجارحیت کے باوجود اسلام آباد کے ایوانوں میں مجرمانہ خاموشی سانحہ کوئٹہ سے بڑاسانحہ اورالمیہ ہے۔بھارت کی جموں کشمیر اور پاکستان کے اندرسات دہائیوں سے جاری مجرمانہ سرگرمیوں کے سدباب کیلئے اسے عالمی ضمیر کے روبروایکسپوزکرنااشدضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان قدرت کاایک زندہ معجزہ ہے اوردنیا بھر کے کافرمتحدہوکربھی اس کاکچھ نہیں بگاڑسکتے۔

یہ بھی پڑھیں  فلم انڈسٹری کو خیرباد نہیں کیاجب بھی اچھا رول ملا تو ضرور کام کروں گا،جان ریمبو

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker