تازہ ترینعلاقائی

دیپالپور:ٹرالے اور موٹرسائیکل میں تصادم،نوجوان کی ٹانگ کٹ کر دورجاگری

دیپالپور(قاسم علی سے)ٹرالے اور موٹرسائیکل میں تصادم،نوجوان کی ٹانگ کٹ کر دورجاگری،حادثہ چوک پر تجاوزات کی زیادتی اور سپیڈ بریکر نہ ہونے کے باعث پیش آیا،عینی شاہدین،عوام کااسسٹنٹ کمشنر اور ڈی سی او سے تجاوزات کے خلاف آپریشن اور سپیڈ بریکر بنانے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پپلی چوک کے نزدیک تجاوزات کی بھرمارکی وجہ سے اس وقت ایک اور افسوسناک حادثہ پیش آگیا جب اتفاق نگر کا رہائشی پچیس سالہ مہردین ولد محمد طفیل اپنی موٹرسائیکل پر شہر کی طرف آرہاتھا کہ سڑک کے بیچ میں کھڑی ریڑھی کو کراس کرتے ہوئے ٹرالا اچانک اس سے ٹکرا گیا جس سے مہردین کی ٹانگ کٹ کر دور جاگری ریسکیو1122کی مدد سے اسے فوری ٹی ایچ کیو ہسپتال پہنچایا گیا جہاں اسے ابتدائی مرہم پٹی کے بعد اوکاڑہ ریفرکردیا گیا ۔عوام کا کہنا ہے کہ پپلی چوک پر ٹریفک کا ہر وقت بلاک رہنا ایک معمول بن چکا ہے جس کی وجہ سے اکثر حادثات ہوتے رہتے ہیں عینی شاہدین نے یہ بھی بتایا کہ اس حادثے کی وجہ بھی یہ ہے کہ یہاں پر درجنوں ریڑھی بان اور رکشہ والے ہر وقت سڑک پر قبضہ کئے کھڑے ہوتے ہیں اور آج بھی اگر آڑو والے کی ریڑھی درمیان میں نہ کھڑی ہوتی تو یہ حادثہ نہ ہوتا مقامی لوگوں کے مطابق بستی عبداللہ اور اردگرد کے علاقے میں ایک درجن سے زائد سکول ہیں جن کے طلباء اسی چوک سے گزرتے ہیں اس کے علاوہ سینکڑوں دیہات کے افراد بھی روزمرہ کے امور کے سلسلے میں اسی چوک سے گزرتے ہیں جس کی وجہ سے ٹریفک کا رش بہت زیادہ بڑھ جاتا ہے ایسے میں ٹریفک پولیس اور ٹی ایم اے انتظامیہ کا فرض ہے کہ نہ صرف یہ کہ یہاں سے تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے بلکہ ٹریفک پولیس کو بھی ٹریفک کنٹرول کیلئے یہاں پر عملہ تعینات کرنا چاہئے مگر بدقسمتی سے کسی کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی عوام نے اسسٹنٹ کمشنر دیپالپور امتیاز خاں کھچی اور ڈی سی او سقراط امان رانا سے مطالبہ کیا ہے کہ یہاں سے تجاوزات کے خاتمے اور پپلی روڈ پر سپیڈ بریکرز بنانے کے فوری احکامات جاری کئے جائیں تاکہ آئندہ اس قسم کے حادثات درپیش نہ ہوں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button