تازہ ترینعلاقائی

دیپالپور:اتحاد پریس کلب کی جانب سے کوئٹہ بم دھماکوں کی شدید مذمت

دیپالپور(قاسم علی سے)اتحاد پریس کلب کی جانب سے کوئٹہ بم دھماکوں کی شدید مذمت،ایسی گھناؤنی وارداتیں ہماری قوم اور افواج کے عزم کو متزلزل نہیں کرسکتیں،اقبال فاروق تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اتحاد پریس کلب دیپالپور کی جانب سے ایک مذمتی اجلاس منعقد ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے صدر محمد اقبال فاروق نے کہا کہ کوئٹہ بم دھماکے میں شہید ہونیوالے صحافی،وکلا ء اوردیگر افراد ہمارے بھائی تھے اور ہم ان کے اہل خانہ کیساتھ اس غم مین برابر کے شریک ہیں انہوں نے کہا کہ ایسی مکروہ وارداتوں سے دہشتگردی کے خلاف ہمارے عزم کو کمزور نہیں کیا جاسکتا اس موقع پر اتحاد پریس کلب کے دیگر تمام ممبران بھی موجود تھے۔آخر میں شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے دعا بھی کی گئی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button