تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:محکمہ زراعت نے چھاپہ مار کر ہزاروں روپے کی جعلی زرعی ادویات پکڑ کر مقدمہ درج کروا دیا

بھائی پھیرو(نامہ نگار)محکمہ زراعت نے چھاپہ مار کر ہزاروں روپے کی جعلی زرعی ادویات پکڑ کر مقدمہ درج کروا دیا ۔تفصیلات کے مطابق محکمہ زراعت کے پلانٹ پروٹیکشن آفیسر سجاد علی نے مخبری پر اپنی ٹیم کے ہمراہ نواحی گاؤں ڈھینگری والا میں اچانک چھاپہ مارا اور بغیر لائسنس جعلی زرعی ادویات بیچنے والے مدثر ولد عبد الغفور کی دکان کی تلاشی لی وہاں سے دوران چیکنگ 644.25کلو گرام جعلی زرعی ادویات جن کی قیمت ایک لاکھ بیس ہزار چار سو بہتر ہزار بنتی ہے قبضہ میں لے لیں ۔زراعت آفیسر نے ہلہ چوکی پولیس کو بلا کر جعلی ادویات بیچنے والے پر مقدمہ درج کروا کے گرفتار کروا دیا ۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے زراعت افسر نے کہا کہ جعلی زرعی ادویات بیچنے والے اور دو نمبر کام کرنے والے زراعت اور کسانوں کے دشمن ہیں انکے خلاف ضلع بھر میں مہم شروع کر دی گئی ہے کاشتکار جہاں بھی ایسے دو نمبر دکانداروں کو دیکھیں تووہ اس نمبر 0494424843پر اطلاع دیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button