پاکستانتازہ ترین

وزارت اطلاعات، وزارت ریلوے اور آئی ایس پی آر کے تعاون سے تیار کی گئی آزادی ٹرین کا آغاز

13876694_585670318279300_7701208145107236170_nاسلام آباد(بیوروچیف)پاکستان کا ہرادارہ جشن آزادی منا نے کی تیا ریوں میں مصروف ہیں، پاکستان ریلوے نے بھی اس حوالے سے آزادی ٹرین بنالیا۔اسلام آباد میں آزادی ٹرین کا افتتاح کردیا گیا، آزادی ٹرین تین حصوں پر مشتمل ہے جس میں چھ فلوٹس، چھ گیلریز اور چھ آپریشنل بوگیاں ہیں، آزادی ٹرین کے فلوٹس پر چاروں صوبوں کے علاوہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کی ثقافت کو اجاگر کیا گیا ہے۔آزادی ٹرین میں دہشتگردوں کیخلاف پاک فوج کی قربانیاں، آزادی کی جدوجہد کے مختلف پہلوؤں اورملک کی تہذیب و ثقافت نمایاں کرنے کیلئے دو کوچز مسلح افواج کیلئے مختص کی گئی ہیں۔پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے بنائے گئے ٹرین کے حصے میں پاک فوج کے جوانوں اور اسلحے کی تصاویر کو نمایاں طور پر دکھایا گیا ہے۔آزادی ٹرین کی افتتاحی تقریب میں وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور وفاقی وزیر اطلا عات و نشریات پر ویز رشید بھی شریک تھے، آزادی ٹرین کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے اسلام آباد میں مقیم ستر غیرملکی سفیروں کو بھی دعوت دی گئی ہے جویوم آزادی کی تقریبات کاحصہ ہے۔ٹرین کا سفر جمعہ کو پشاور سے شروع ہوگا جو اگلے مہینے کی پانچ تاریخ کو کراچی پہنچے گی، آزادی ٹرین اگلے مہینے کی تیرہ تاریخ کو گولڑہ ریلوے سٹیشن پر پہنچ کر اپنا سفر ختم کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں  یومِ ولادتِ رسولﷺ کے تقاضے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker