تازہ ترینعلاقائی

دیپالپور:شہر یوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنیوالے ملازمین ہمارا سرمایہ ہیں، اسیسٹنٹ کمشنر

دیپالپور(تحصیل رپورٹر)شہر یوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنیوالے ملازمین ہمارا سرمایہ ہیں،ٹی ایم اے ہال میں ایوارڈز تقریب سے ڈی سی او اور اسسٹنٹ کمشنر کا خطاب گزشتہ روز ٹی ایم اے ہال دیپالپور میں ایوارڈ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی او ضلع اوکاڑہ سقراط امان رانا نے کہا ہے کہ ٹی ایم اے ملازمین دن رات ہماری خدمت کرتے اور شہر کو صاف ستھرا رکھتے ہیں صاف ستھرا ماحول ہی صحتمند معاشرے کی بنیاد بنتا ہے اسسٹنٹ کمشنر امتیاز کھچی نے کہا کہ شہر میں صفائی کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے کیلئے اس کو مختلف زونز میں تقسیم کیا جارہاہے جس سے اہلکاروں میں مقابلے کی فضا قائم ہوگی اور شہریوں کی شکایات کا بھی بروقت ازالہ ممکن ہوسکے گا۔ ڈی سی او نے بہترین کارکردگی پراسسٹنٹ کمشنر امتیاز احمد خاں کھچی،نوید سیلانی ،انور جاوید گوندل ،میاں نعیم احمد بھٹہ،محمد ارشد ،گلزار احمد،مبارک علی ،محمد اسلم ،رائے محمد رفیع اور حاجی محمد نواز کو ایوارڈز سے نوازا اس موقع پر سید زاہد شاہ گیلانی،میاں ماجد حسین وٹو،میاں شریف ظفر جوئیہ،میاں فخر مسعود بودلہ اور اتحاد پریس کلب کے نمائندہ وفد نے خصوصی شرکت کی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker