شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / تحریک انصاف کی ریلی میں شامل ٹرک میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی

تحریک انصاف کی ریلی میں شامل ٹرک میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی

راولپنڈی(بیوروچیف)تحریک انصاف کی ریلی میں ساؤنڈ سسٹم لانے والے ٹرک میں آگ بھڑک اُٹھی آگ جنریٹ میں لگی تھی جس سے ڈے جے بٹ کا سارا ساؤنڈ سسٹم جل کر خاکستر ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق لیاقت باغ راولپنڈی سے تحریک انصاف کی ”احتساب ریلی” نکالی جا رہی ہے جس سے سربراہ تحریک انصاف عمران خان خطاب کریں گے ریلی کے لیے ڈے جے بٹ کا خصوصی ساؤنڈ سسٹم ٹرک لایا گیا تھا کہ اچانک جنریٹر میں آگ بھڑک اُٹھی جس کے بعد آگ نے پورے ٹرک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ڈی جے بٹ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ آگ لگنے والے ٹرک میں ساؤنڈ سسٹم موجود تھا جو جل کر خاکستر ہو گیا تا ہم ابتدائی طور پرنقصان کا تخمینہ لگانا ممکن نہیں۔تحریک انصاف کی ریلیوں کا لازمی حصہ بننے والے ڈی جے نے خدشہ ظاہر کیا کہ یہ حادثہ ریلی کے پروگرام کو سبوتاژ کرنے کے لیے کسی کی سازش بھی ہو سکتی ہے۔تا ہم آگ بجھانے والے اداروں نے فوری طور پر پہنچ کر آگ پر قابوپالیا ہے،آگ ٹرک میں موجود جنریٹر میں لگی تھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے ٹرک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں  انتخابات میں ہم بازی جیت سکتے ہیں۔۔؟؟؟