شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / دیپالپور:حقیقی آزاد ی کیلئے ہمیں اپنا تعلیمی و تربیتی نظام تشکیل دینا ہوگا،ڈاکٹر امجد ڈولہ

دیپالپور:حقیقی آزاد ی کیلئے ہمیں اپنا تعلیمی و تربیتی نظام تشکیل دینا ہوگا،ڈاکٹر امجد ڈولہ

دیپالپور(قاسم علی سے)حقیقی آزاد ی کیلئے ہمیں اپنا تعلیمی و تربیتی نظام تشکیل دینا ہوگا،موجودہ تعلیمی نظام ہمارے ماحول اور روایات سے مطابقت نہیں رکھتا،ڈاکٹر امجد وحیدڈولہ معروف سکالر اور رہنما پی ٹی آئی ڈاکٹر امجد وحید ڈولہ نے کہا ہے کہ آزادی اتنی بڑی نعمت ہے کہ جس کے ایک لمحے کی خوشی ساری عمر بھی منائی جائے تو کم ہے ہم نے اپنے بزرگوں کی قربانیوں اور قائد و اقبال فہم و فراست اور جدوجہد کے باعث آزاد ملک تو حاصل کرلیا مگر بدقسمتی سے ہم آج بھی مغربی تہذیب کواپنائے ہوئے ہیں جس کی بڑی وجہ ہماے تعلیمی اداروں میں لارڈ میکالے کے تعلیمی نظام کا رائج ہوناہے اگر ہمیں واقعی آزاد قوم کے طور پر اپنا جشنِ آزادی منانا ہے تو اس کیلئے ہمیں اپنی مشرقی روایات کے مطابق اپنا تعلیمی و تربیتی نظام تشکیل دینا ہوگا ورنہ ہم ہرسال14اگست کویومِ آزادی تومناتے رہیں گے مگر حقیقت میں ہم اور ہماری نسلیں اسی تہذیب کی غلام رہیں گی جس سے آزادی کیلئے ہم نے لاکھوں جانیں قربان کی تھیں

یہ بھی پڑھیں  ساہیوال:پنجاب حکومت خواتین کی ترقی،فلا ح وبہبوداورانہیں تحفظ فراہم کرنے کے لیے دوررس اقدامات اٹھا رہی ہے ،حمیدہ وحید الدین
error: Content is Protected!!