تازہ ترینعلاقائی

ضلع قصور کی انتظامیہ نے یوم آ زادی کی ریلیوں پر پابندی لگا کر انڈین ایجنٹ کا کردار ادا کیا،جماعت اسلامی قصور

بھائی پھیرو(نامہ نگار)ضلع قصور کی انتظامیہ نے یوم آ زادی کی ریلیوں پر پابندی لگا کر انڈین ایجنٹ کا کردار ادا کیا ۔سیاسی و مذہبی جماعتوں کی طرف سے پابندیاں نا منظور کر کے ریلیاں نکالنے کا اعلان ۔ تفصیلات کے مطابق ضلع قصور کی انتظامیہ نے یوم آ زادی پر ہونے والی ریلیوں ،جلسے جلسوں سکولوں اور کالجوں میں ہونے والے پرچم کشائی کے پروگراموں پر پابندی عائد کر کے تمام پروگرام روک دئیے ہیں ۔دوسری طرف جماعت اسلامی ضلع قصور کے جنرل سیکرٹری سردار نور احمد ڈوگر ،تحریک انصاف کے راہنماء قمر چوہان نے ان پابندیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع قصور کی انتظامیہ انڈین ایجنٹ کا کردار ادا کر رہی ہے آج ہر صورت میں جگہ جگہ ریلیاں نکالی جائیں گی اور جلسے جلوس منعقد ہو نگے

یہ بھی پڑھیں  پی سی بی نے وزیراعظم ریلیف فنڈ میں 1 کروڑ سے زائد رقم عطیہ کر دی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker