تازہ ترینعلاقائی

چھانگا مانگا:شاہین سائنس اکیڈمی چونیاں میں ملی نغموں،کوئزاور تقاریر کے مقابلے

چھانگا مانگا(نامہ نگار)شاہین سائنس اکیڈمی چونیاں میں ملی نغموں،کوئزاور تقاریر کے مقابلے،ملی نغموں کے مقابلہ میں عطرہ لیاقت نے پہلی،عظمیٰ شاہین نے دوسری، نفیسہ اشرف، رمشا ارشاد نے تیسری پوزیشن حاصل کی ،تقریر کے مقابلے میں اریبہ فاروق نے پہلی، ندا فاطمہ نے دوسری، لاریب عمران نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔کوئز کے مقابلے میں سائرہ شبیر،کنزہ جمیل نے پہلی،اقراء ندیم ، نور کرن نے دوسری،فاطمہ غفورنے تیسری،مسکان امجدنے چوتھی پوزیشن حاصل کی،طلباء کے ملی نغموں کے مقابلے میں حسنین علی، زوہیب علی نے پہلی، یوئیل آفاق نے دوسری، زین الحسن ،محسن رشید نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔کوئز کے مقابلے میں محمد ارسلان نے پہلی، ابو طلحہ نے دوسری، مہران علی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ تقریب کی مہمان خصوصی حاجن امت اللہ نے طالبات میں انعامات تقسیم کئے۔کمپیئرنگ کے فرائض سائرہ شبیراور عاصمہ اسلم نے ادا کئے۔سائنس ٹیچر محمد رمضان شاہین نے طالبات کودو قومی نظریہ، قیام پاکستان کے اغراض و مقاصد پر تفصیلی طور پر روشنی ڈالی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button