تازہ ترینعلاقائی

مصطفی آباد:ایم پی اے محمد یعقوب ندیم سیٹھی کی طرف سے پریس کلب مصطفی آباد میں جشن آزادی کا کیک کاٹا

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)ن لیگی ایم پی اے محمد یعقوب ندیم سیٹھی کی طرف سے پریس کلب مصطفی آباد میں جشن آزادی کا کیک کاٹا گیا،صدر پریس کلب محمد عمران سلفی نے پرچم کشائی کی،بعد ازاں سنیئر صحافی افضل انصاری کے بھائی اور مقامی صحافی عبدالرحمان انصاری کی والدہ کیلئے دعائے مغفرت کی گئی، صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پریس کلب مصطفی آباد للیانی(رجسٹرڈ) میں جشن آزادی کے سلسلہ میں تقریب کا اہتمام کیا گیا، صدر پریس کلب مصطفی آباد محمد عمران سلفی نے پرچم کشائی کی، جبکہ ن لیگی ایم پی اے محمد یعقوب ندیم سیٹھی کی طرف سے جشن آزادی کا کیک کاٹا گیا، بعد ازاں سنیئر صحافی افضل انصاری کے بھائی محمد صادق انصاری اور مقامی صحافی عبدالرحمان انصاری کی والدہ کے انتقال پر مرحومین کیلئے دعائے مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر کی خصوصی دعا کی گئی، اس موقع پر محمد یعقوب ندیم سیٹھی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جشن آزادی تقریبات کا مقصد ملک و قوم کیلئے قربانیاں دینے والوں کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے، تمام پاکستانی سبز ہلالی پرچم تلے متحد ہیں، وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی کوششوں سے ملک ترقی کیطرف گامزن ہے، انہوں نے پاکستان کی سلامتی اور کشمیر کی آزادی کیلئے دعا بھی کروائی،

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker