پاکستانتازہ ترین

عوامی تحریک نے 30 اگست تک کا احتجاجی شیڈول جاری کر دیا

لاہور(نمائندہ خصوصی) عوامی تحریک کی سنٹرل کور کمیٹی کا ہنگامی اجلاس پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کی زیر صدارت مرکزی سیکریٹریٹ لاہور میں ہوا۔ اجلاس میں، قصاص و سالمیت پاکستان تحریک کے سلسلے میں 20 اگست سے 30 اگست تک 10 روزہ احتجاجی مظاہروں، دھرنوں اور جلسوں کے شیڈول کو حتمی شکل دے دی گئی۔ احتجاجی شیڈول کے مطابق 20 اگست کو لاہور، پشاور، حیدر آباد، لاڑکانہ، فیصل آباد اور سبی سمیت 77 شہروں میں احتجاج اور دھرنے ہونگے۔ قصاص و سالمیت پاکستان تحریک کے دوسرے احتجاجی مرحلے کا اعلان ڈاکٹر طاہر القادری 30 اگست کو اسلام آباد کے احتجاج میں کرینگے۔ احتجاجی مظاہروں سے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ویڈیو لنک پر خطاب کریں گے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button