تازہ ترینعلاقائی

رینالہ خورد :نشہ آور جوس پینے سے سات افراد کی حالت خراب

رینالہ خورد (میاں محمد طیب یونس سے)نشہ آور جوس پینے سے سات افراد کی حالت خراب ہسپتال منتقل کر دیا گیا سیکنڈ ائیر کی طالبہ رابعہ کو حالت تشویشناک ہونے کے باعث ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال اوکاڑہ منتقل کر دیا گیا ہے واقعات کے مطابق تھانہ راوی کی حدود میں واقع ٹھٹھ مدو کا کے رہائشی محمد اصغر کے گھر پر اس کے ایک ملنے والے ساجد نامی نوجوان کا آنا جانا تھا محمد ساجد نے جوس میں نشہ آور چیز ملا کر تما م اہل خانہ کو پلا دی جس سے محمد اصغر کی فیملی کے سات افراد بے ہوش ہوگئے جنکو فوری طور پر مقامی بنیادی مرکز صحت داخل کروا دیا گیا ابتدائی طبی امداد کے بعد فیملی کے چھ افراد کو بی ایچ یو سے فارغ جبکہ سیکنڈ ائیر کی طالبہ رابعہ کو تشویشناک حالت کے پیش نظر ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال اوکاڑہ ریفر کر دیا گیا ہے جہاں اس کا علاج معالجہ جاری ہے تھانہ راوی پولیس نے کاروائی شروع کر دی ہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker