پاکستانتازہ ترین

مسلم لیگ ن میں شامل نہیں ہورہا، پی پی کے ساتھ ہوں، نبیل گبول

nabilلاہور(نامہ نگار) پیپلزپارٹی کے رہنما نبیل گبول کا کہنا ہے کہ نواز شریف سمیت تمام سیاسی جماعتیں مجھے اپنی پارٹی میں شامل ہونے کی دعوت دے رہی ہیں، مسلم لیگ (ن)میں شامل نہیں ہورہا ، پیپلز پارٹی کیساتھ کھڑا ہوں، کراچی میں خونی انتخابات ہونے کا امکان ہے، حالات بہت خراب ہیں، الیکشن سے پہلے آپریشن کلین اپ ہونا چاہئے۔ لاہور میں میاں نواز شریف سے ملاقات کی اور عباس شریف کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنما نبیل گبول نے کہا کہ نواز شریف سے ملاقات میں قومی معاملات پر بات چیت ہوئی، ان سے کہا ہے کہ اگر کراچی سے کچھ سیٹیں نکالنی ہیں تو جرائم پیشہ افراد کے سر پر ہاتھ رکھنا ہوگا تب ہی سیٹیں نکال پائیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ پارٹی کے علاوہ ہر جگہ میری عزت ہے، جب تک صدر آصف زرداری پارٹی سے نہیں نکالتے، کسی کے کہنے سے پارٹی نہیں چھوڑوں گا، مسلم لیگ (ن) میں شامل نہیں ہورہا، پیپلز پارٹی کیساتھ کھڑا ہوں ۔ نبیل گبول کہتے ہیں کہ نواز شریف سمیت تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین مجھے اپنی پارٹی میں شامل ہونے کی دعوت دے رہے ہیں، ابھی کسی سیاسی جماعت میں شامل ہونے کا فیصلہ نہیں کیا، سیاسی فیصلے وقت آنے پر ہی اچھے لگتے ہیں، اپنی پارٹی نے مجھے کھڈے لائن لگایا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں خونی انتخابات ہونے کا امکان ہے، کراچی کے حالات بہت خراب ہیں، الیکشن سے پہلے کراچی میں آپریشن کلین اپ ہونا چاہئے، کراچی کا امن اس وقت تک ممکن نہیں، جب تک کرمنلز کیخلاف آپریشن نہیں ہوتا

یہ بھی پڑھیں  وزیراعظم نوازشریف کی سعودی فرمانرواشاہ عبداللہ سے ملاقات

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker