پاکستانتازہ ترین

نواز شریف نے تمام وفاقی وزراء کے بیرون ملک دوروں پرپابندی عائد کردی

nawaz sharifاسلام آباد(بیوروچیف) وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے تمام وفاقی وزراء کے بیرون ملک دوروں پر پابندی عائد کر دی ، اراکین پارلیمنٹ کے دورں پر پابندی کے حوالے سے اسپیکر قومی اسمبلی سے بھی رابطہ کیا گیا ہے۔ حکومت کی جانب سے اخراجات میں کمی کے اعلان کے بعد کفایت شعاری کے مختلف اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں اور اس سلسلے میں وزیراعطم نے تمام وفاقی وزراء اور وزرائے مملکت کے بیرون ملک دوروں پر پابندی عائد کر دی ہے جبکہ وزراء سے کہا گیا ہے کہ کسی بھی ناگزیر دورے کی صورت میں وزیراعظم سیکریٹریٹ اس کی پیشگی اجازت لینا ہو گی۔ دوروں پر پابندی کا دائرہ کار اراکین پارلیمنٹ تک پھیلانے پر بھی غور کیا جا رہا ہے اور اس سلسلے میں وزیراعظم ہاؤس نے اسپیکر قومی اسمبلی سے بھی رابطہ کیا ہے اور کہا ہے کہ اراکین کے پارلیمانی دوروں پر بھی پابندی عائد کی جائے اور اپنی سفارشات مرتب کر کے وزیراعظم ہاؤس کو ارسال کی جائیں۔

یہ بھی پڑھیں  عابد شیر علی کے حکم پر پارلیمنٹ ہاؤس کی بجلی کاٹ دی گئی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker