تازہ ترینعلاقائی

دیپالپور:49/2Lکیری ڈبہ اور ٹرک کے درمیان ایکسیڈنٹ ایک جاں بحق ،دوزخمی

دیپالپور(قاسم علی سے )49/2Lکیری ڈبہ اور ٹرک کے درمیان ایکسیڈنٹ ایک جاں بحق ،دوزخمی ،محمد ارشد اور جاوید احمد لاہورملت ٹریکٹر سے سامان لے کرآرہے تھے، گزشتہ روز اوکاڑہ دیپالپور روڈ نے ایک اور جان لے لی تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب لاہور سے دیپالپور آتے ہوئے 49/2Lکے قریب جان لیوا ایکسیڈنٹ میں خلیل آباد کالونی کا جاوید احمد جاں بحق جبکہ اس کا دوسرا ساتھی محمد ارشد زخمی ہوگیا جسے ڈی ایچ کیو ہسپتال اوکاڑہ منتقل کردیا گیا جاں بحق ہونیوالا رانا محمد جاوید ایک کورئیرکمپنی میں ملازم تھا جبکہ ارشد ملت ٹریکٹرکمپنی میں کام کرتا تھا اور لاہور ملت ٹریکٹر سے ہی سامان لے کر واپس آرہاتھاکہ 49/2Lکے قریب ان کا کیری ڈبہ ٹرک سے جاٹکرایا محمد جاوید کی نماز جنازہ ادا کردی گئی دوسرا ایکسیڈنٹ بھی اسی مقام پر ہوا جس میں آصف باجوہ نامی نوجوان شدید زخمی ہوگیا جسے لاہور جنرل ہسپتال ریفرکردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!