تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:واپڈا اور ٹیلی فون کے بل بر وقت نہ ملنے سے صارفین کو ہزاروں روپے جرمانہ

بھائی پھیرو(نامہ نگار)بھائی پھیرو ۔واپڈا اور ٹیلی فون کے بل بر وقت نہ ملنے سے صارفین کو ہزاروں روپے جرمانہ ۔با اثر افراد کے سفارشی ملازمین گھر بیٹھے تنخوائیں وصول کرنے لگے صارفین سراپا احتجاج ۔تفصیلات کے مطابق محکمہ واپڈا کے بلوں کی تقسیم کا نظام تباہ و برباد ہو چکا ہے محکمہ نے بلوں کی تقسیم کے لئے با اثر افراد کی سفارشوں پر جو عملہ بھرتی کیا ہوا ہے وہ بلوں کو گھر گھر جا کر تقسیم کرنے کی بجائے گاؤں کے چوکوں اورچوراہوں میں بل پھینک کر چلے جاتے ہیں جس کی وجہ سے کئی صارفین کو بل نہی ملتے اسکی وجہ سے انہیں اگلے ماہ بھاری جرمانوں کے ساتھ بل ادا کرنے پڑتے ہیں اسی طرح محکمہ ٹیلی فون کے بل محکمہ ڈاک کے ذریعے تقسیم کئے جاتے ہیں مگر محکمہ ڈاک کا عملہ بھی بلوں کو گھر گھر جا کر تقسیم کرنے کی بجائے ایک ہی جگہ پر بل پھینک کر فرار ہو جاتے ہیں جس کی وجہ سے بل بر وقت نہ ملنے سے لوگوں کو بھاری جرمانہ کے ساتھ بل دینے پڑتے ہیں ،سماجی راہنماؤں راحیل ،وسیم اور احمد جمال نے بلوں کی بروقت تقسیم نہ ہونے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ اعلیٰ حکام کو بل ڈسٹری بیوٹروں کے خلاف سخت کاروائی کرتے ہوئے نا اہل عملہ کو نوکریوں سے برخواست کرنا چاہیے انہوں نے مطالبہ کیا ہے بروقت بل تقسیم نہ ہونے سے صارفین کو جو جرمانہ ادا کرنا پڑتا ہے وہ ان ملازمین کی تنخواہوں سے کاٹنا چاہیے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button