پاکستانتازہ ترین

مسلم لیگ (ن) نے جہانگیر ترین کے خلاف ریفرنس جمع کرادیا

اسلام آباد(بیوروچیف)مسلم لیگ(ن) نے تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین کی جانب سے اثاثے چھپانے پر نااہلی کے لیے ریفرنس اسپیکرقومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو جمع کرادیا۔سیکریٹری قومی اسمبلی کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے اراکین پارلیمنٹ دانیال عزیز ، طلال چوہدری اور مائزہ حمید نے اسپیکرقومی اسمبلی سے ملاقات کی جس میں انہوں نے جہانگیر ترین کے خلاف نااہلی کاریفرنس انہیں جمع کرایا ہے۔دوسری جانب جہانگیرترین نے اپنے خلاف ریفرنس پرردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ مخالفین جتنے بھی جعلی ریفرنسزجمع کرالیں عمران خان کے ساتھ کھڑارہوں گا، کافی دنوں سے ہنسنے کاموقع نہیں ملاتھا آج (ن) لیگ کے ریفرنس سے کھل کرہنسا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلی میں رہوں یا نہ رہوں، تحریک احتساب کوعمران خان کے ساتھ مل کرمنطقی انجام تک پہنچاؤں گا،ان سیاسی ہتھکنڈوں کا ساری زندگی مقابلہ کیا ہے اوراب بھی ڈٹ کرمقابلہ کروں گا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button