تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:تھانہ صدر کے منشیات فروشوں کے گاؤں میں کلین آ پریشن

بھائی پھیرو(نامہ نگار)بھائی پھیرو ۔تھانہ صدر کے منشیات فروشوں کے گاؤں میں کلین آ پریشن ۔تین منشیات فروشوں سے لاکھوں روپے کی منشیات برآمد ۔تفصیلات کے مطابق بھائی پھیرو کے نواحی گاؤں نتھے خالصہ میں منشیات فروشی کا دھندہ زورو شور سے جاری تھا گھر گھر منشیات فروشی اور شراب فروشی کے اڈے قائم تھے شکایت ملنے پر ڈی پی او قصورسید علی ناصر رضوری نے ایس ایچ اور تھانہ صدر بھائی پھیرو شہباز ڈوگرکو منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کا اسپیشل ٹاسک دیا جنہوں نے چوکی انچارج دینا ناتھ سردار محمد حسین ڈوگر کو پولیس ٹیم کے ساتھ مذکورہ گاؤن میں بھیجا پولیس ٹیم نے مختلف جگہوں پر چھاپے مار کر تین بد نام زمانہ منشیات فروشوں کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر منشیات کی بھاری تعداد برآمد کر لی منشیات فروش رانا امتیاز سے 1010رانا محمد شفیق سے 1020گرام اور نصیر جوئیہ سے 1025گرام چرس برآمد کر کے ملزمان کو حوالات میں بند کر دیا یہ امر قابل ذکر ہے کہ اسی گاؤں سے پہلے بھی آٹھ منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے انکے قبضہ سے لاکھوں روپے کی منشیات برآمد ہو چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button