پاکستانتازہ ترین

حکومت 4 سے 6 ہفتے کی مہمان ہے۔طاہرالقادری کا دعویٰ

لاہور (نیوزڈیسک) ڈاکٹر علامہ طاہر القادری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے چہرے سے گھبراہٹ واضح ہے جس کی وجہ جلد سامنے آجائے گی۔ انہوں نے ایک بار پھر دعویٰ کیا کہ حکومت 4 سے 6 ہفتے کی مہمان ہے۔ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ نے ملک کے 100 سے زائد شہروں میں احتجاج کا شیڈول بھی جاری کردیا۔پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر علامہ طاہر القادری نے حکومت کو ایک بار پھر نشانے پر لے لیا۔ کہتے ہیں وزیراعظم کے دورہ کراچی میں چہرے کے تاثرات بہت کچھ بتا گئے۔ ساتھ ہی انہوں ںے آئندہ 10 دنوں میں 120 شہروں میں احتجاج کا شیڈول بھی دے دیا۔ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ بلوچستان میں حکومتی اتحادی جماعت پختونخوا ملی عوامی پارٹی نے نادرا کو شناختی کارڈوں کی تصدیق سے روک رکھا ہے، جس میں اکثریت انتہاء پسندوں کی ہے۔پاکستان عوامی تحریک کے قائد نے سیکیورٹی ایجنسیز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ نواز شریف کو بچالیں یا پاکستان کو، ان کے پاس ایک چوائس ہے

یہ بھی پڑھیں  پروفیسررفعت مظہرکی اسماعیلی کمیونٹی کی بس کے حادثے کی شدیدمذمت

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker