تازہ ترینعلاقائی

آزادی ٹرین کی پتوکی آمد، عوام کا ٹھاٹھیں مارتاسمندر،انتظامیہ نےعوام کوٹرین اندر سے نہ دیکھنے دی

azadi trainپتوکی(پاک نیوز) آزادی ٹرین مختلف شہروں کا سفر مکمل کرکے آج دوپہر پتوکی پہنچی۔ ٹرین کو دیکھنے کےلیے صبح سے ہی لوگ اسٹیشن پر آنا شروع ہوگئے۔ جس وقت دوپہر ساڑھے بارہ بجے کے قریب ٹرین پتوکی اسٹیشن پرپہنچی تو عوام کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر اسٹیشن پر موجود تھا۔ٹرین تقریبا دوگھٹنے پتوکی کھڑی رہی۔ اسٹیشن پر عوام کو سندھی، بلوچی، پشتو اور پنجابی گانے لوک فنکاروں سنائے۔ عوام ٹرین پر پاکستانی ثقافت کو دیکھ کر بہت خوش ہوئے۔ عوام نے سلفییوں بنا کر اپنی محبت کااظہار کیا۔  ایک افسوس ناک چیز یہ کہ ٹرین انتظامیہ نے پتوکی کی عوام کے لیے بوگیوں کے دروازے نہیں کھولے جہاں اندر دیکھنے کے لیے بہت کچھ تھا ۔ صحافیوں کے اصرار کے باوجود انتظامیہ نے دروانے نہیں کھولے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button