تازہ ترینعلاقائی

ٹیکسلا:مسلم لیگ ن کھیلوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہی ہے،سامہ قاضی

ٹیکسلا( ڈاکٹر سید صابر علی سے )صحت مندانہ سرگرمیوں کے فروغ سے ہی صحت مند معاشرہ تشکیل پاتا ہے،مسلم لیگ ن کھیلوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہی ہے،پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ اسے اجاگر کیا جائے ، واہ کینٹ 98 فیصدتعلیمی شرح رکھنے والا ماڈل سٹی ہے،سپورٹس کے فروغ کے لئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے،ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن یوتھ ونگ واہ کینٹ کے صدر اسامہ قاضی نے لالہ رخ واہ کینٹ میں عمرانز سنوکر لاونج کی افتتاحی تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کے دوران کیا اس موقع پر راجہ شیراز اصغر، عمرانز سنولاوئنج کے ڈائریکٹر عمران مغل کے علاوہ کثیر تعداد میں شائقین موجود تھے اسامہ قاضی نے شارٹ لگا کر سنوکر لاوئنج کا افتتاح کیا،ڈائریکٹر عمرانز سوکر لاؤنج عمران مغل نے مسلم لیگ ن یوتھ ونگ واہ کینٹ کے صدر اسامہ قاضی جو نوجوانوں کے پسندیدہ لیڈر ہیں کو بطور مہمان خصوصی تقریب میں مدعو کیا تھا،اسامہ قاضی کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو معاشرتی برائیوں سے بچا کر صحت مند سرگرمیوں کی جانب راغب کرنا احسن اقدام ہے،ہمیں بطور شہری اس ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لئے اپنا اجتماعی اور انفرادی کردار ادا کرنا چاہئے تاکہ معاشرتی برائیوں کا قلع قمع ممکن ہو ۔انکا کہنا تھا کہ یوتھ نہ صرف متحد ہے بلکہ پارٹی کی فعالیت کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے،

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ : سانحہ پشاور کیخلاف مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن ضلع اوکاڑہ کے سینکڑوں طلباء اور کارکنوں نے احتجاجی ریلی نکالی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker