پاکستانتازہ ترین

بی اے بی ایس سی کے نتائج کااعلان 29اگست کو ہوگا

لاہور(نمائندہ خصوصی)پنجاب یونیورسٹی نے بی اے بی ایس سی سالانہ امتحانات دو ہزار سولہ کے نتائج کی تاریخ کا اعلان کر دیا ، اُنتیس اگست کو پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات نتائج کا اعلان کرے گا۔ پنجاب یونیورسٹی نے بی اے بی ایس سی نتائج کی تاریخ کا اعلان کر دیا ، سالانہ امتحانات دو ہزار سولہ میں ایک لاکھ اٹھارہ ہزار اُنتیس طلباء نے شرکت کی تھی جبکہ بی اے میں نوے ہزار جبکہ بی ایس سی میں تئیس ہزار پانچ سو تیس اُمیدواروں نے امتحان دیا ہے۔شعبہ امتحانات پنجاب یونیورسٹی نے نتائج کی سی ڈیز کی بکنگ شروع کر رکھی ہے جس میں سو افراد کو نتائج کی سی ڈیز دی جائیں گی۔ پوزیشن ہولڈرز کے اعزاز میں تقریب پنجاب یونیورسٹی نیو کیمپس میں منعقد کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button