تازہ ترینکھیل

آسٹریلیا نے سری لنکا کوپہلے ایک روزہ میچ میں تین وکٹوں سے شکست دے دی

کولمبو(نمائندہ سپورٹس)آسٹریلیا نے سری لنکا کو سیریز کے پہلے ایک روزہ میچ میں تین وکٹوں سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں ایک صفرکی برتری حاصل کرلی ہے۔کولمبو میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے کا ٹاس آسٹریلیا نے جیتا اور میزبان سری لنکا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ سری لنکن ٹیم نے مقررہ پچاس اوورز میں آٹھ وکٹ پر دو سو ستائیس رنز بنائے۔ کوسال مینڈس سڑسٹھ رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ دنیش چندی مل نے ناٹ آؤٹ رہتے ہوئے اسی رنز کی اننگز کھیلی۔آسٹریلیا کی جانب سے جیمز فوکنر نے چار اور مچل اسٹارک نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں کینگروز نے مطلوبہ ہدف سات وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ کپتان اسٹیو اسمتھ اٹھاون، ایرون فنچ چھپن اور جارج بیلی انتالیس رنز بناکرآؤٹ ہوئے۔ آئی لینڈرز کی جانب سے پریرا نے تین اور سنداکن نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا میچ بدھ کو کولمبو میں ہی کھیلا جائے گا۔۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button