تازہ ترینعلاقائی

پتوکی :تھانہ صدر پولیس کی کاروائی4 رُکنی خطرناک اکرم عرف اکری ڈکیت گینگ گرفتار

پتوکی(شہزاد رحمت سے)گزشتہ روز تھانہ صدر پتوکی پولیس کے جانبازاوربہادر SI رانامختار احمدنے کامیاب کار وائی کرتے ہوئے4 رُکنی خطرناک اکرم عرف اکری ڈکیت گینگ کو گرفتارکرلیا ۔SHO ملک مقبول احمدنے صحافیوں شہزاد رحمت، شاہد قیوم ٹیپو، سعید طاہر،زاہد چوہدری،تنویر قادری اور دیگرکو بتایا کہ یہ ڈکیت گینگ عرصہ 7,8 ماہ سے تھانہ صدر پتوکی اور تھانہ سرائے مغل کے علاقے میں سرگرم تھی جو کہ مین روڈز پر ڈکیتی ،راہزنی کی سنگین وارداتیں کر کے عوام الناس سے نقدی اور موبائل فون چھینتے ملزمان 4,5 یا6 کی ٹولی میں مسلح ہوکر رات کی تاریکی میں شارع عام،جی ٹی روڈ،موٹروے،دیگر لنک روڈ،پیٹرول پمپ ہائے،بڑی دوکانوں اور سٹوروں پر نشاندہی کے بعد اسلحہ کے زور پر زبردستی اندر داخل ہوکروارداتیں کرتے اور معمولی سی مزاحمت پر فائر مارنے سے دریغ نہ کرتے تھے۔ڈی پی او قصور سید علی ناصر رضوی اور ڈی ایس پی پتوکی کی تشکیل دی گئی 8 رُکنی خفیہ ٹیم نے اس خطرناک ڈکیت گینگ کے سرغنہ اکرم عرف اکری سمیت 4 ساتھیوں کو گرفتار کر کے4 لاکھ کا مال مسروقہ جس میں ناجائز اسلحہ لوگوں سے چھینی گئی نقدی،موبائل فون اور 1 عدد موٹر سائیکل برآمد کر لی۔ڈی پی او قصور سید علی ناصر رضوی اس کارکردگی پر پولیس افسران اور ملازمین کے لیے نقد انعام،تعریفی سرٹیفکٹ دینے کا اعلان بھی کیا۔سماجی تنظیم لبیک ویلفیئر فاؤنڈیشن اور دیگرتاجر تنظیموں نے پولیس کی اس کارکردگی کو سراہا ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker