تازہ ترینعلاقائی

پتوکی :عوام کوصحت کی بہتر سےبہتر سہولتوں کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،اسسٹنٹ کمشنر

پتوکی (تحصیل رپورٹر )عوام کوصحت کی بہتر سے بہتر سہولتوں کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر پتوکی محمد شاہ رخ نیاز ی نے مختلف سرکاری محکموں کے آفیسروں کے ہمراہ مسائل کا جائزہ لینے کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پتوکی کا دورہ کرنے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے THQہسپتال پتوکی کے ایم ایس ڈاکٹر دلدار محبوب کو ہدایت کی کہ مریضوں کو بہتر سے بہتر سہولتیں فراہم کی جائیں اور بجلی بند ہونے کی صورت میں جنریٹر یا یوپی ایس کا انتظام کیا جائے اس موقع پر مرکزی انجمن تاجراں پتوکی کے صدر رانا ممتاز علی خاں نے اے سی پتوکی کی درخواست پر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کیلئے جنریٹر اور پودوں کیلئے مٹی فراہم کرنے کا اعلان کیا ۔اے سی پتوکی نے ایم ایس کو ہدایت کی کہ مریضوں کیلئے پنکھے بند نہیں ہونے چاہیں اس موقع پر تحصیلدار پتوکی مہتاب خاں، صرافہ ایسوسی ایشن پتوکی کے صدر حاجی عباس علی ، مرکزی انجمن تاجراں پتوکی کے صدر رانا ممتاز علی خاں، صدر پریس کلب پتوکی تنویر اسلم خاں، اور مختلف محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں  ٹیکسلا:مرحوم محمد صدیق خان غریبوں کی آوازتھے،حلقہ کی سیاست میں انکا کوئی ثانی نہیں،ملک عثمان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker