تازہ ترینعلاقائی

ٹیکسلا:پی پی سات کے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی، عامرگجر

ٹیکسلا( نا مہ نگار )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عامر گجر نے کہا ہے کہ پی پی سات کے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی، عمار صدیق خان اپنے والد محمد صدیق خان کے مشن کو آگے بڑھائیں گے،ان خیالات کا اظہار انھوں نے اپنے بیان میں کیا، عامر گجر کا کہنا تھا کہ دھونس دھاندلی کی سیاست کو وقت گزر چکا عوام نے پہلے بھی پی ٹی آئی کو کامیاب کیا آئندہ بھی ایم پی اے پی ٹی آئی کا ہی ہوگا،عمار صدقی خان کی صورت میں عوام کو ایک پڑھا لکھا اور خدمت خلق سے مامور نوجوان میسر آیا ہے جس نے مستقبل میں اپنے والد مرحوم محمد صدیق خان کے عوامی مشن کو آگے بڑھانا ہے ، مسلم لیگ چاہے جتنے جتن کر لے شکست اسکا مقدر ہوگی، مسلم لیگ ن کے حواری عوام کو لولی پاپ دے رہے ہیں جبکہ سب کو معلوم ہے کہ ملک عمر فاروق نہ تو عوامی رابطے رکھتے ہیں اور نہ کسی کی غمی اور خوشی میں شریک ہوتے ہیں دوسری طرف غلام سرور خان اور انکی ٹیم ہے جو ہر جگہ اور ہر مقام پر موجود ہوتی ہے، ان لوگوں کو صرف سیٹوں کا شوق ہے عوام کی خدمت سے انھیں کوئی سروکار نہیں،متعدد مرتبہ تو انکا قائد خود انھیں اسی بات پر سر زنش کرچکا ہے کہ یہ لوگ عوامی رابطوں میں نہیں رہتے ، اب ایک مرتبہ پھر بھیس بدلا کر عوام کو بیوقوف بنایا جارہا ہے لیکن عوام ان بھروپیوں کے جھانسے میں نہیں آئیں گے،پی پی سات ، پی پی آٹھ اور حلقہ این اے 53 کل بھی پی ٹی آئی کا گڑھ تھا اور آئندہ بھی رہے گا،

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button