پاکستانتازہ ترین

پنجاب میں غیر رجسٹرڈ نجی تعلیمی اداروں کے خلاف کریک ڈاون کا حکم

لاہور(نمائندہ خصوصی)تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی پر کومبنگ آپریشن۔ پنجاب میں غیر رجسٹرڈ نجی تعلیمی اداروں کے خلاف کریک ڈاون کا حکم۔ محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب تمام اضلاع کےای ڈی اوز کو کریک ڈاؤن کرنے کے احکامات جاری کردیئے گئے۔محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے تمام اضلاع کے ای ڈی اوز کو احکامات جاری کیے گئے ہیں کہ غیر رجسڑڈ نجی تعلیمی اداروں کے خلاف کریک ڈاون کیا جائے تاکہ سیکیورٹی اداروں کو کومبنگ آپریشن میں کسی پریشانی کا سامنا نہ ہو۔ اس پر پنجاب میں غیر رجسٹرڈ نجی تعلیمی اداروں کے خلاف کریک ڈاون کا حکم دیا گیا۔ محکمہ سکول ایجوکیشن نے تمام ای ڈی اوز کو کریک ڈاؤن کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں ۔ حکام کا کہنا ہے کہ غیر رجسٹرڈ نجی تعلیمی اداروں کو متعدد بار وارننگ بھی دی جا چکی ہےاور یہ فیصلہ سکولوں کی سیکیورٹی کے پہلو میں کیا گیا ہے۔ محکمہ سکول ایجوکیشن کے حکام کا کہنا ہے کہ لاہور اور صوبہ بھر میں ایسے ہزاروں سکول موجود ہیں جو رجسٹرڈ نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!